جیکب آباد، مردہ گوشت اور کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے پر جرمانہ

142

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مردہ گوشت اور کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے پر دکاندار اور ہوٹل مالکان کو دو لاکھ 65 ہزار جرمانہ عائد، ڈھائی من دودھ ضائع کیا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کے سیفٹی افسر محمد اسلم، ریاض حسین مری، محمد علی، اللہ بچایو نے اسسٹنٹ کمشنر شہزاد احمد کے ہمراہ مٹکہ مارکیٹ میں جان محمد بیف شاپ پر چھاپا مارا اور گوشت کا ٹیسٹ کیا تو مردہ جانور کا نکلا جس پر بیف شاپ پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی نے ٹاور روڈ پر کاکڑ ہوٹل اور فیملی لائن میں حسنین ملک شاپ پر دودھ کا ٹیسٹ کیا تو اس میں کیمیکل ہونے کی تصدیق ہوئی جس پر کاکڑ ہوٹل پر پچاس ہزار اور ملک شاپ پر 15ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے ڈھائی من دودھ ضائع کردیا۔