شکارپور، وارڈ 29 جمانی ہال مین چوک پر پانی کی مین پائپ لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار

167

شکارپور (نمائندہ جسارت) وارڈ نمبر 29 جمانی ہال مین چوک پر جمانی ہال پمپنگ اسٹیشن کی مین پائپ لائن گزشتہ ایک ماہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، علاقہ مکینوں کے مطابق بار بار شکایتیں کرنے کے باوجود بھی پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور شہری انتظامیہ سمیت ضلعی انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ گندا پانی بیماریوں کا باعث بنتا جارہا ہے، علاقہ مکینوں کی جانب سے لائنوں کی بہتری کا مطالبہ کیا اور غفلت برتنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔