اپوزیشن کا اتحاد مہنگائی خان کو بہا کر لے جائیگا، فیاض الحسن

168

ڈگری (نمائندہ جسارت) اپوزیشن کا اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ مہنگائی خان کو بہا کر لے جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کے ضلعی صدر فیاض الحسن چشتی نے ڈگری میں جے یو پی کے مقامی رہنما رائو حسن عقیل کی رہشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آج ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔ آٹا، چینی سمیت ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا گیا ہے۔ ہر چیز مہنگی سے مہنگی ہوگئی ہے۔ غریب غربت کی لکیر سے بھی نیچے چلا گیا ہے۔ مہنگائی خان نے عوام کو مہنگائی کے علاوہ کچھ نہیں دیا، ہم اپنے قائد شاہ محمد اویس نورانی کے ہر فیصلے کی تائید کرتے ہوئے ان کے دست و بازو بن کر پی ڈی ایم کی تحریک کے ذریعے مہنگائی خان کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔