بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کوموصول

109

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں ) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی ایک روپے 36 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 36پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ سی پی پی اے نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی۔سی پی پی اے کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں 13 ارب 10 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر میں 12 ارب 72 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کرنے والی کمپنیوں کو فراہم کی گئی۔ ستمبر میں مجموعی طور پر 53 ارب 90 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے۔ نیپرا کی جانب سے جار ی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی پی پی اے رپورٹ کے مطابق ستمبر میں بجلی کی پیداوار کا فی یونٹ خرچہ 4 روپے 20 پیسے رہا ہے۔جبکہ بجلی کا یونٹ 2 روپے 84 پیسے میں فراہم کیا گیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر 29 اکتوبر کو اجلاس بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں بجلی کی قیمتوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے 1 روپے 36 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتیں بڑھائے جانے کی درخواست کی گئی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ستمبر کے مہینے کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی درخواست کی ہے۔