آرمی چیف کا کنٹرول لائن پر اگلے مورچوں کا دورہ

148

راولپنڈی (صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) چھمب سیکٹر کا دورہ کیا، پاک فوج کے سربراہ کو اگلے مورچوں پر بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف کو آپریشنل صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنل تیاریوں پر افسروں اور جوانوں کی تعریف کی۔پاک فوج کے سربراہ نے اگلے مورچوں پر افسروں وجوانوں کو ہدایت دی کہ وہ پرعزم رہیں اور اپنا فرض جذبے سے ادا کریں جبکہ بھارتی فائرنگ سے متاثرہ مقامی آبادی کی بھرپورمدد کی جائے۔