پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا 3روزہ اجلاس شروع ہوگیا

480

پیرس (آئی این پی) پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )کا 3 روز ہ اجلاس بدھ کو فیٹف کے صدر مارکس پلیئر کی زیرصدارت شروع ہوگیا‘ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنا ہے یا نکالنے کا حتمی فیصلہ (کل )جمعے کو کیا جائے گا ۔ اس میں فیٹف کے حوالے سے پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے بلیک لسٹ کے خدشات ختم ہوسکتے ہیں کیونکہ پاکستان 27 پوائنٹس میں سے26 پوائنٹس پر پیش رفت کی ہے جبکہ27 میں سے21 اہداف پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے ‘پاکستان کے آئندہ سال پہلی ششماہی میں گرے لسٹ سے باہر نکلنے کا امکان ہے‘ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان میں16مرتبہ قانون سازی کی گئی ۔