شہری خوفزدہ نہ ہوں‘ڈی جی رینجرز سندھ‘دھماکے کے مقام کا دورہ

123

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے مسکن چورنگی کے قریب ہونے والے دھماکے کے مقام کا دورہ کیا ۔اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری خوفزدہ نہ ہوں‘دھماکا افسوسناک واقعہ ہے‘ دھماکے سے متعلق افسران سے تفصیلات حاصل کی ہیں‘گزشتہ روز اور آج ہونے والے دھماکے کے واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں‘سازش کرنے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پریشانی کی ضرورت نہیں بلکہ ہمیں مضبوط رہنا ہے‘ہم دشمن کے عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔