ہفتہ وار بچت بازاروںمیں ریفرنڈم اسٹالز

91

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت ہفتہ وار بچت بازاروں میں کراچی ریفرنڈم کے حوالے سے رائے شماری کی گئی۔میٹروول اور اورنگی میں 10بچت بازاروں میں قائم اسٹالز پر ہزاروں مرد و خواتین نے ووٹ کاسٹ کیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع غربی محمد اسحق خان،خالد زمان شیخ،مدثر حسین انصاری،مناظر الحسن نے کیمپس کا دورہ کیا جبکہ میٹروول بچت بازار میں خواتین کے کیمپ پر مرکزی نائب نگران سیاسی سیل صابرہ شاہد اور ناظمہ علاقہ گلشن آرا نے دورہ کیا اور ریفرنٖڈم کے حوالے سے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کی۔