شہر کی حقیقی آواز جماعت اسلامی ہے، سید عبدالرشید

151

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کے رکن و امیر جماعت اسلامی کراچی جنوبی سید عبدالرشید نے ضلع جنوبی میں لگائے ریفرنڈم کیمپس کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر سید عبدالرشید کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کراچی کی حقیقی آواز ہے جس وقت تمام جماعتیں اپنی شخصیات کو بچانے میں مصروف ہیں جماعت اسلامی کراچی والوں کے حقوق کے لیے مسلسل مہمات چلا رہی ہے، کراچی ریفرنڈم بھی اسی کی کڑی ہے، ضلع جنوبی کے مختلف مقامات پر لگائے گئے کیمپوں کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سید عبدالرشید کا کہنا تھا کہ کراچی کے تاجروں سمیت شہری بڑی تعداد میں ریفرنڈم میں حصہ لے رہے ہیں ،کراچی والے جان چکے ہیں کہ ان کے مسائل صرف جماعت اسلامی حل کرسکتی ہے ۔سید عبدالرشید کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں کراچی کو امن خوشحالی ، پبلک ٹرانسپورٹ ، روشن اور صاف سڑکیں ، صحت و تعلیم کی بنیادی سہولیات دلا کر رہے گی اور اس وقت تک حق دو کراچی مہم جاری رہے گی۔