وزیراعظم کی جانب سے قوم کے لیے ‘عظیم خوشخبری’

535

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کے لیے خوشخبری ہے، بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔

سماجی رابطے کیویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے اور بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔

وزیراعظم نے تفصیل سے لکھا کہ ستمبر میں 73 ملین ڈالر کے سرپلس کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کے لیے 792 ملین ڈالر سرپلس ہوگیا ہے۔

عمران خان نے مزید لکھا کہ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران ایک ہزار 492 ملین ڈالر خسارے کا سامنا تھا تاہم گزشتہ ماہ کے دوران برآمدات 29 فیصد بڑھیں اور ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔