تیونس میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

518

تیونس کے وزیراعظم نے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہشام المشیشی نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر ملک بھر میں دو ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل رات کے اوقات میں کرفیو عائد کیا گیاتھا تاہم حالیہ دنوں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے دوسری لہر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ تیونس میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 42727 ہوگئی ہے جبکہ 687 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔