پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سندھ کے عوام کا ساتھ دیتے ہیں یا وفاق کا؟

343

کراچی: ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہےکہ آج ہم ایک اہم قرارداد پیش کررہے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی آئین اور قانون کے ساتھ کھڑی ہے۔

 کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب  کا کہنا تھا کہ آج سندھ اسمبلی میں تاریخی دن ہے اور آج معلوم ہو جائے گا کون سندھ کے ماہی گیروں کے خلاف ہے اورکون سندھ کے جزائر کے ساتھ کھڑا ہے اور کون اس کے خلاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرتضی ٰوہاب  نے کہناتھا کہ آج پیپلز پارٹی کے ممبران ایک قرارداد پیش کررہے ہیں جس میں وفاقی حکومت کا آرڈیننس درحقیقت آئین کی خلاف ورزی ہے جبکہ اس آرڈیننس  کے ذریعے آئی لینڈز جو سندھ کی ملکیت ہیں اس پروفا قی حکومت قابض ہونا چاہتی ہے  اور یہ جزائر  بلوچستان اور سندھ کی ملکیت ہیں ۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ  آج اسمبلی میں دیکھیں گے کہ پی ٹی آئی  کے ایم پی اے سندھ کے عوام کا ساتھ دیتے ہیں یا وفاق کا ساتھ دیتے ہیں اور ایم کیو ایم کو بھی دیکھیں گے وہ آئین کے ساتھ کھڑے ہیں یا عوام دشمن حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آئین اور قانون کے ساتھ کھڑی ہے اور  ہماری قرار داد اس کا ثبوت ہےاور ہم آئین کی سر بلندی کی بات کرتے ہیں اور دیکھنا ہے باقی پارٹیاں کس کے ساتھ کھڑی ہیں جبکہ اس آرڈیننس کو فوری واپس لیا جائے اور یہی وفاقی حکومت کے لیے بہتر ہے۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت پولیس کو آزادنہ کام کرنے نہیں دینا چاہتی اورپنجاب میں پولیس کے ساتھ کس طرح مداخلت ہورہی ہے اور پولیس کو غلط طریقے سے  استعمال کرنے کی وڈیوز موجود ہیں جبکہ پولیس کو آزادنہ کام کرنے کی ضرورت ہے اور  پیپلز پارٹی کسی فرد واحد کے ساتھ نہیں بلکہ پورے اداروں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔