کراچی: تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی

677
File photo

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب بلڈ بینک کی گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کا حادثہ تب پیش آیا جب نجی بلڈ بینک کی گاڑی تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو لے جاری تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چلتی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ گاڑی میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو بلڈ لگا ہوا تھا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ڈرائیور جھلس کے زخمی ہوگیا جسے فوراً اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔

گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔