شوشل شیئرنگ ایپ: اسنیپ چیٹ کے صارفین میں اضافہ

448

اسنیپ چیٹ (سنیپ چیٹ) کے روزانہ کےاستعمال کرنے والے / والی  صارفین  کی تعداد میں 18 فیصد اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کے صارفین میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے  جبکہ اسنیپ چیٹ صارفین میں اضافے کی وجہ سے  کمپنی کی آمدنی میں 23 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسنیپ چیٹ کے ڈیلی ایکٹیو یوزرز کی تعداد میں 18 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ کمپنی کی آمدنی میں بنیادی طور پر ایپلی کیشن پر اشتہارات میں 52 فیصد اضافہ ہواہے۔

واضح رہے سماجی ویب سائٹ (سوشل میڈیا) کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک پر نفرت انگیز بیانات کی بناء پر جولائی کے آخر  میں تقریباً سینکڑوں کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات سے بائیکاٹ شروع کردیا تھا جس سے دوسری ایپلی کیشن کو فائدہ ہوا تھا۔

دوسری جانب تیسری سہ ماہی میں اسنیپ چیٹ (سنیپ چیٹ)  کمپنی کی ساکھ میں بہت بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔