اپوزیشن کو دیکھ کر بنارسی ٹھگ یاد آجاتے ہیں، شبلی فراز

635

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہےکہ   اپوزیشن کو دیکھ کر بنارسی ٹھگ یاد آجاتے ہیں، 40 سال سےملک میں بنارسی ٹھگوں کی حکومت تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شبلی فراز نے کہاکہ خاندانی پارٹیوں سےملک کوآزادکریں گے،شہبازشریف کےملازمین کےاکاؤنٹ سےاربوں روپےنکل رہےہیں،ن لیگ کی قیادت اومنی گروپ کاکوئی جواب نہیں دےرہی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی پارٹی میں اونرشپ نہیں ہے،لوگ تتربترہوگئےہیں،نواز شریف باہربیٹھ کربزدلوں کی طرح تقریرکرتےہیں،مریم نوازنےخودکوبےنظیر سمجھ لیاہے، جمہوریت کالبادہ اوڑھ کرکاروبارکررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے دور میں نواز شریف کی ایئرلائن فائدےمیں تھی جبکہ پی آئی اےمیں نقصان ہورہاتھا، ن لیگ نوکریاں بیچ کر اورپیسےلے کر بھرتیاں کرتے تھے،مریم نوازوراثت کی پیداوارہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب یہ جیلوں میں ہوں گے،اپنےبچوں کےمستقبل کیلئےانہیں منطقی انجام تک پہنچاناہوگا،وزیراعظم  کرپشن کےسوا ہرچیزپربات کرنےکوتیارہیں،اپوزیشن کوعلم نہیں  کہ وہ کس آگ سےکھیل رہےہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپوزیشن الیکشن کومشکوک کہتی ہیں،سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے،وہاں دھاندلی نہیں ہوئی،اپوزیشن دشمن کےایجنڈےپرکام کررہی ہے،اپوزیشن نےکوشش کی کہ اداروں کوآپس میں لڑایاجائے،ان کی سیاست ذاتی مفادات کامجموعہ ہے۔

شبلی فراز نے سندھ حکومت  پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پولیس میں کرمنل کوبھرتی کیا گیا،بلاول کووراثت کی وجہ سےپارٹی کی لیڈرشپ ملی،احتساب کے عمل کوسبوتاژکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔