غیر ملکی فنڈنگ کیس : اسکروٹنی کمیٹی نے مزید وقت مانگ لیا

692

اسلام آباد:تحریک انصاف کی مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسکروٹنی کمیٹی نے تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن سے مزید وقت مانگ لیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی نے اجلاس میں بتایا کہ تحریک انصاف کی مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کے حوالے سے  الیکشن کمیشن کو خط ارسال کیا ہے ، جس میں تحقیقات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہےکہ  6ہفتے میں پی ٹی آئی مبینہ ممنوعہ فنڈز کی تحقیقات نہیں ہوسکی مزید وقت دیا جائے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحقیقات کی حتمی رپورٹ 22اکتوبر تک جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔