کراچی دھماکے کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا: مریم نواز

464

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں عمارت میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کردیا۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی دھماکے کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا، غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتی ہوں۔

نون لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔ دعا ہے کراچی ہمیشہ امن اور خوشحالی کے ساتھ چمکتا رہے۔

واضح رہے کہ آج صبح گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب چار منزلہ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا تھا جس میں 5 افراد جاں بحق اور 2ہ سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔