کراچی: مسکن چورنگی کے قریب عمارت میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

618

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے قریب مسکن چورنگی کے قریب دھماکے میں 3 شخص جاں بحق 15افراد زخمی ہوگئے ۔

کراچی کے علاقے مسکن چورنگی کے قریب دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا رہائشی عمارت ‘النور اپارٹمنٹ’ میں ہوا۔دھماکے بعد عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ہے۔

دھماکے بعد رینجرز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ عوام کو جائے حادثہ سے دور ہونے کی اپیل  کی جارہی ہے۔

رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے کے بعد قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ عوام اور طلباء کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر موجود ہے۔

ریسکیو اہلکار کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 10 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 ریسکیو اہلکاروں نے فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔