شہری اپنی شکایات کیلئے پاکستان سٹیزنز پورٹل استعمال کریں، وزیر اعظم

675

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ تمام شہری اپنی شکایات کے مؤثر حل کیلئے پاکستان سٹیزنز پورٹل استعمال کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیر اعظم نے  سٹیزنز پورٹل سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ آج پاکستان سٹیزنز پورٹل پر لوگوں کی تعداد 30 لاکھ سے  تجاوز کر گئی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پورٹل پر بھجوائی گئی 26لاکھ شکایات میں سے 24 لاکھ حل ہوچکی ہیں،5لاکھ 91 ہزار شکایات کنندگان نے پورٹل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہاکہ سٹیزنز پورٹل نے شہریوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا ہے۔