پاکستان افغان سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرے،گلبدین حکمت یار

756

اسلام آباد:افغانستان کے سابق وزیر اعظم و حزبِ اسلامی کے سربراہ امیر المجاہدین گلبدین حکمت یار   کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرے،امید ہے پاکستان اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھائے گا۔

 انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس )کے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے  گلبدین حکمت یار نے کہاکہ امن عمل میں پاکستان کا کردارقابل تعریف ہے،افغانستان میں خود مختارحکومت ہی خانہ جنگی روک سکتی ہے، بھارت کی افغان حکومت کی حمایت کی وجہ تنازع کشمیرہوسکتا ہے،بھارت کو کشمیرکا تنازع افغانستان منتقل نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان میں دیر پا امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ جلد از جلد ملک سے امریکی افواج کا انخلاہو، بغیر کسی بیرونی دخل اندازی کےافغانستان میں ایک آزاد، خود مختار اور غیر جانبدار حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔