سونا پھرمہنگا ہوگیا

562

پاکستان اورعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،آج سونے کی  فی تولہ قیمت میں500 روپے کا اضافہ ہوا  ۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے بڑھ کر 99 ہزار 623 روپے کا ہوگیا۔

جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 1918 ڈالر کا ہوگیا۔