حکومت نواز شریف کو کب تک ملک واپس لے آئے گی، فواد چوہدری نے بتادیا

589
 اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد نے سیاست میں تلخیاں پیدا کر دیں، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری  نے کہا  ہے کہ  نواز شریف سزا یافتہ ہیں ، امید ہے 15 جنوری سے پہلے نواز شریف کو واپس لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے  کہا کہ برطانوی حکومتی اہلکاروں کا بھی ماننا ہے تیسری دنیا سےلوٹ مار کرکے آنیوالوں کی وجہ سے بدنامی ہوتی ہے، برطانوی نظام اور حکومت میں بھی یہی بیانیہ چل رہاہے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں،امید ہے برطانوی حکومت جلد فیصلہ کرے گی،اور15جنوری سے پہلے نوازشریف کو واپس لانے میں کامیاب ہوں گے۔