عوام کیلئے بری خبر، ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے کی درخواست

610

اسلام آباد:مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے بری خبر،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ ایک روپیہ 36 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق سی پی پی اے نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ستمبر میں کُل 13 ارب 10 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 12 ارب 72 کروڑ یونٹ بجلی فراہم کی گئی۔

نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پرسماعت 29اکتوبر کوہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 83 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔