آرمی چیف کی جوانوں کو بھارتی فائرنگ سے متاثرہ آبادی کی مدد کی ہدایت

455

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، جہاں انہیں بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجورہ نے ایل او سی چھمب سیکٹر کا دورہ کیا، کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا، پاک فوج کے سربراہ کو اگلے مورچوں پر بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو آپریشنل صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا،

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنل تیاریوں پر افسروں اور جوانوں کی تعریف کی، پاک فوج کے سربراہ نے اگلے مورچوں پر افسروں وجوانوں کو ہدایت دی کہ وہ پرعزم رہیں اور اپنا فرض جذبے سے ادا کریں جب کہ بھارتی فائرنگ سے متاثرہ مقامی آبادی کی بھرپورمدد کی جائے۔