کراچی کےشہری خوف زدہ نہ ہوں، ڈی جی رینجرز

553

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کہا ہے کہ کراچی کےشہری خوف زدہ نہ ہوں۔

کراچی میں رہائشی عمارت میں دھماکے کے افسوسناک واقعے پر ڈی جی رینجرز نے کہا کہ دھماکے سے متاثرہ بینک کومحفوظ بنالیا ہے،قوم کے ساتھ مل کربرے عزائم رکھنے والوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 15 سے 20 سال سے دہشتگردی سے نمٹ رہے ہیں اورجنگ جیتی ہے،دھماکا گیس کا ہےیا کوئی اوروجہ ، حقیقی صورتحال کا تحقیقات سےپتا چلے گا۔

ڈی جی رینجرزسندھ کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعہ ہے،دھماکے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلیے تحقیقات جاری ہے،متاثرہ عمارت سے لوگوں کونکال لیا گیا ہے،ملبے تلے کوئی نہیں ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ ساجد عامر کا کہنا ہے کہ اب تک تفتیش میں بارودی مواد کے شواہد نہیں ملے، ابتدائی طور پر دھماکا گیس لیکج کا لگتا ہے، سی ایس یو ٹیم نے گیس لیکج کا بتایا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔