کراچی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے کی وجہ سامنے آگئی۔
گیس کمپنی سوئی سدرن کے ترجمان کے مطابق عمارت میں دھماکے کی وجہ معلوم ہوگئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بی ڈی ایس رپورٹ کے مطابق عمارت میں دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا۔ عمارت میں فلیٹ کے زیرِ استعمال پائپ سے گیس لیک ہوئی۔
کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ گیس لیکیج کی کوئی بھی شکایت درج نہیں ہوئی۔
آج صبح مسکن چورنگی کے قریب 4 منزلہ رہائشی عمارت میں دھماکا ہوا تھا۔ حادثے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
دھماکا عمارت کی پہلی منزل پر ہوا تھا۔ دھماکے سے عمارت کی پہلی اور دوسری منزل شدید متاثر ہوئی۔