آذربائیجان سے آئی لڑکی کو6 نومبر سے قبل واپس بھجوانے کا حکم

414

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے انسانی سمگلنگ کے ذریعے لائی جانے والی آذربائیجان کی لڑکی کی واپس جانیکی درخواست منظور کرتے ہوئے لڑکی کو6نومبر سے قبل واپس بھیجنے کا حکم دے دیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے درخواست گزار وکیل نے
کہاکہ لڑکی کی واپسی کے لیے ایک ہزار ڈالر کا خرچہ ایدھی فائونڈیشن اٹھائے گی ۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو کام ریاست کا تھا وہ ایدھی فاونڈیشن کر رہی ہے ۔وکیل نے کہاکہ فیصل ایدھی بتارہے تھے کہ دو سال سے وزارت داخلہ کے چکر لگا رہے تھا لیکن کچھ نہیں ہوا ۔ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے نے کہاکہ کراچی آفس کو ہم نے لکھا ہے وہ اس معاملے کو دیکھیں گے جس پر عدالت نے استفسارکیاکہ ابھی اگر یہ چلی جائے گی تو ایف آئی اے انکوائری کیسے کرے گی،لڑکی کے واپس جانے کے باوجود تفتیشی افسر اس کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان لے سکے گا،جتنے لوگ ایسے کام میں ملوث ہیں۔ سب کے خلاف ایف آئی اے نے کارروائی کرنی ہے،عدالت نے مذکورہ بالا ہدایات کے ساتھ درخواست منظور کر لی۔ بعد ازاں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے زبردستی جسم فروشی کے لیے پھنسی مزید لڑکیوں کی بازیابی کا حکم دیا ہے،عدالتی حکم کے بعد یہ لڑکی چھ نومبر تک اپنے ملک واپس جاسکتی ہے،یہ لڑکی دوسال قبل ایدھی ہوم کراچی آئی تھی، لڑکی سے جبری طور پر غلط کام کروایا جارہا تھا ۔