حیدرآباد: سردی کا آغاز ، گیس غائب ، شہری پریشان

79

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد شہر کے علاقوں نورانی بستی،لیاقت کالونی،چشتیہ کالونی، رحمن ٹاون،قائد آباد اور دیگر علاقوں میں سوئی گیس کمپنی کی طرف سے گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اگر گیس آتا ہے تو وہ بھی دم آنچ جتنا آتا ہے مگر جب بجلی چلی جاتی ہے تو گیس بھی بالکل بند کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے شہری خاص طور پرگھریلو خواتین شدید مشکلات کا شکار ہیں بچوں کو صبح اسکول پہنچتے ہوئے نا بجلی ہوتی ہے نا گیس آخر ہمیں بتایا جائے کے حیدرآباد کے عوام نے ایسا کون سا قصور کردیا جس کی انہیں اتنی بڑی سزا دی جارہی ہے، وفاقی حکومت تحریک انصاف کی ہے اور ان کی اتحادی جماعت جن کی وجہ سے تحریک انصاف کی حکومت قائم ہے وہ ایم کیو ایم ہے اور حیدرآباد شہر سے منتخب ہونے والے ممبران اسمبلی کا تعلق بھی ایم کیو ایم سے ہے اور یہ دونوں محکمے حیسکو اور سوئی گیس ان کے ماتحت ادارے ہیں مگر پھر بھی حیدرآباد کے شہریوں کو اتنی ذلت اٹھانی پڑرہی ہے ہم حیدرآباد کے ممبران اسمبلی صلاح الدین اور صابر قائمخانی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور قومی اسمبلی کے فلور پر اور وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی میٹنگز میں اس کے خلاف آواز بلند کریں ۔اس کے علاوہ ہم حیدرآباد سے جنرل الیکشن میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ لینے والے تحریک انصاف کے امیدواران سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اور اپنی پارٹی کے حیدرآباد کے شہریوں کے ساتھ کیے جانے والے ظلم پر اپنی آواز بلند کریں شہری پہلے ہی بیروز گاری ،بلدیاتی مسائل اور مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں حکمرانوں کو چاہیے کے وہ عوام کی خیر خواہ بنے ظالم نا بنیں۔