شکارپور، بجلی کے دو ٹرانسفارمر سے چور کوائل اور تیل چوری کرکے فرار

285

شکارپور (نمائندہ جسارت) نواحی گاؤں قاضی پٹی بروہی میں رات کے اوقات میں چور بجلی کے دو ٹرانسفارمر سے لاکھوں روپے کی کوائل، ایلٹی اور تیل چوری کرکے فرار ہوگئے، گاؤں والوں کا کہنا ہے ٹیوب ویلز پر لگے ہوئے بجلی کی ایک 50 اور 25 کے ٹرانسفارمر کے کوائل، ایلٹی اور تیل چور چوری کرکے فرار ہوگئے ہیں، دونوں ٹراسفارمر ایک کلو میٹر کے فاصلے پر لگے ہوئے تھے۔ گاؤں والوں نے مزید کہا کہ صبح کھیتوں پر جاتے ہوئے ٹرانسفارمر کو زمین پر دیکھا، جس کے کوائل گم تھے، انتظامیہ اطلاع دینے کے باوجود بھی نہ پہنچ سکی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نوٹس لے کر کوائل واپس کروائے جائیں اور بجلی دی جائے۔ خانپور انڈس ہائی وے حاجی خواستی کے مقام پر کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق شخص اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال شکارپور منتقل، 3 شدید زخمی کو تشویشناک حالت کے باعث سکر ریفر کردیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت ظہور سومرو، انجینئر بھیو، حبیب اللہ، امین پھوڑ کے نام سے ہوئی ہے۔