انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت خرید162.20روپے ہو گئی

212

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت خرید162.20روپے اور قیمت فروخت 162.40روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں15پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید162.40روپے سے گھٹ کر 162.25 روپے اور قیمت فروخت 162.70 روپے سے گھٹ کر162.55روپے پر آ گئی۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قدر میں90پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔