علما یونیورسٹی میں حکومت سندھ کے تعاون آگاہی سیشن

262

کراچی(اسٹاف رپورٹر)علما یونیورسٹی نے گزشتہ روز اپنے مین کیمپس آڈیٹوریم میں گورنر ہاؤس کے اشتراک سے چھاتی کے کینسر سے آگاہی کا مہینہ منایا۔”چھاتی کے کینسر کی بروقت تشخیص صحت مند زندگی کی ضمانت” کے عنوان سے یہ تقریب پاکستان کی خاتون اول پاکستان بیگم ثمینہ علوی کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر بیگم گورنر سندھ ریما عمران اسماعیل نے شرکت کی۔صدر ، علما یونیورسٹی مسز مہوش فراز لکھانی کی صدارت میں قیصرا علی ، ڈاکٹر روبینہ ، ڈاکٹر امت راحیل ، ڈاکٹر کوثر ، مریم ٹکی ، ہیرا انیس ، نگہت محمود ، مسرت جبین ، طیبہ ، زرمینہ بختیار ، منیزہ عمر ، نشمیہ رؤف ، فرح رحمان ، مصباح اسحاق خالد اور گلریخ سمیت کئی معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب میںشریک ایک خاتون کے مطابق میں ان کوششوں کی تعریف کرتی ہوں جو علما یونیورسٹی نے بریسٹ کینسر کی آگاہی پر روشنی ڈالنے کے لیے کی اور اسے عوام تک پہنچانے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا۔تقریب کا اہتمام ایس او پیز کی مکمل پاسداری کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا ۔