بی اے ایس ایف پاکستان اور گیس اینڈ آئل پاکستان کے درمیان معاہدہ

191

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گاڑیوں میں ایندھن کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے مایہ ناز کمپنی بی اے ایس ایف پاکستان اور گیس اینڈ آئل (GO)پاکستان لمیٹڈنے آٹو موبائل صنعت کے لیے تحقیق پر مبنی باہمی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔مفاہمتی یادداشت پردستخط کے وقت بی اے ایس ایف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر فیصل اختر اور گوپاکستان لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر ذیشان طیب بھی موجود تھے۔معاہدے کے تحت گو پاکستان لمیٹڈ ایندھن کی کھپت اور اخراج کو کم کرنے کے لیے بی اے ایس ایف کے روایتی ایندھن میں ملائے جانے والے اکیوروپور(Keropur)ایڈیٹیوزکی وسیع رینج کااطلاق کرے گا۔اس کے علاوہ دونوں ادارے پاکستان میں مقامی صارفین کی بہتر خدمت کے لیے معلومات کا تبادلہ بھی کریں گے۔اس موقع پر بی اے ایس ایف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر فیصل اختر نے کہا کہ پاکستان میں فضائی آلودگی ایک پریشان کن مسئلہ ہے۔