اے سی سی اے کے زیر اہتمام کووِڈ19-کے باوجود عالمی سطح پر امتحانات

139

لاہور(کامرس ڈیسک) دی ایسوسی ایشن آف سرٹیفائیڈ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس)اے سی سی اے( کے زیر اہتمام ستمبر، 2020ء میں منعقد ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیاگیا ہے۔دو سیشنوں کے بعد، جو دنیا بھرمیں پھیلی ہوئی کووڈ19- کی وباء پیدا شدہ انتشار کے ماحول کے بعد منعقد ہوئے، اے سی سی اے اپنی عالمی مارکیٹوں میں سے اکثر میں 132,000 سے زائد امتحانات کے انعقاد میں کامیاب رہی۔ طلباء و طالبات کی صحت اور تحفظ کی غرض سے ، سرکاری ہدایات کے مطابق ، امتحانی مراکز پر،اضافی اقدامات بھی کیے گئے اس کے علاوہ، ایسے مقامات پر جہاں مقامی ضوابط کے تحت امتحانی مراکز پر امتحانات کے انعقاد کی اجازت نہیں تھی،اے سی سی اے نے ریموٹ انویجلیشن (remote invigilation)کے انتظامات کیے۔ یہ اقدامات خصوصی طور پر پاکستان اور بھارت میں کیے گئے جہاں کوئی بھی سینٹر کھلا ہوا نہیں تھا۔ یہ امتحانات، جوستمبر، 2020ء میں منعقد ہوئے، کل 103,0000طلباء و طالبات نے شرکت کی جبکہ کل 4,219نے اے سے سی کا رْکن بننے کے لیے فائنل امتحان میں کامیابی حاصل کی۔اس حوالے سے ای سی سی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر-اسٹریٹجی اینڈ ڈیویلپمنٹ، ایلن ہیٹفیلڈ (Alan Hatfield)کہتے ہیں۔