بینک اسلامی نے پاکستان آئی پی ایکسیلنس ایوارڈ 2020ء جیت لیا

167

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بینک اسلامی نے ’’بہترین آئی پی مینجمنٹ‘‘ اور ’’انتہائی جدید ترین بینکنگ حل‘‘ کی کیٹیگری میں پاکستان آئی پی ایکسیلنس ایوارڈ 2020ء جیت لیا۔ یہ معتبر آئی پی ایکسیلنس ایوارڈ کاروباروں اور افراد کو ٹریڈ مارک اور کاپی رائٹ کے شعبوں میں آگے بڑھنے کی ترغیب دینے کے لیے انعامات اور اعتماد فراہم کرتا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کنزیومر بینکنگ کے گروپ ہیڈ بلال فیاض نے کہا کہ ہمیں بطور بہترین آئی پی مینجمنٹ اور جدید بینکنگ حل کے لیے تسلیم کیے جانے پر فخر ہے۔