ٹیرف میں اضافے کے اثرات گھریلو صارفین پر نہیں پڑیں گے، کے الیکٹرک

121

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزارت توانائی کی طرف سے بروز پیر 12اکتوبر، 2020کو جاری کردہ ایس آر او # 1037کے مطابق، کراچی کے بجلی کے ٹیرف کو ملک کے دیگر حصوں کے مساوی کردیا گیا ہے اور حکومت پاکستان کی یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت کراچی کے صارفین اب دیگر ڈسکوز کے صارفین کی طرح بجلی کے لیے یکساں قیمت ادا کریں گے۔اس اضافے کی منظوری کابینہ ڈویژن کی طرف سے بھی دی گئی ہے یعنی نان۔ٹی او یو(ٹائم آف یوز)گھریلو صارفین جن کا ہر ماہ بجلی کا استعمال 300یونٹ تک ہے۔ لہٰذا، تقریباً 1.5ملین صارفین پر اس نوٹیفکیشن کے اثرات نہیں پڑیں گے۔ 2019 کے شروع میں نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے طے شدہ بجلی کے ٹیرف میں 4.87 روپے فی کلو واٹ آور اضافے کی منظوری دی تھی۔ تاہم حکومت کی یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت،کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 26مارچ، 2020کو اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا تھاکہ کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے ٹیرف میں زیادہ سے زیادہ 2.89روپے فی یونٹ تک اضافہ ہوگا ۔