سونے کی فی تولہ قیمت میں300روپے کمی

454

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں7ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1905ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت300روپے کمی سے 1 لاکھ 15ہزار700اور دس گرام سونے کی قیمت 256 روپے کمی سے 99ہزار194روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے کمی سے 1250روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔