امن کے حصول کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے،آرمی چیف

254

راولپنڈی(خبر ایجنسیاں ) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کو سخت جواب دیا جائے گا، ہم نے امن واستحکام کے حصول کیلیے بھاری قیمت ادا کی ہے،کانفرنس میں بلوچستان ، قبائلی اضلاع اور ملک میں
دہشتگردی کی حالیہ لہر پر غور کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس میں بلوچستان ، قبائلی اضلاع اور ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر پر غور کیا گیا۔کانفرنس میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔ شرکاء کی جانب سے سول ملٹری شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم نے امن واستحکام کے حصول کیلیے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ملک کا امن تباہ اور عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کو سخت جواب دیا جائے گا۔