کیا اپوزیشن کے پاس عمران خان کے قد کا ایک بھی آدمی ہے،فواد چودھری

139

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چو دھری نے کہا ہے کہ حکومت میں ہزار خامیاں ہوں لیکن کیا یہ ملک شریف خاندان یا بھٹو خاندان کے بچوں کے حوالے کرسکتے ہیں؟ کیا عمران خان کے قد کا کیا ایک آدمی بھی اپوزیشن کے پاس ہے؟ ۔سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہو ں نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حکومت میں انتظامی بہتری کی گنجائش ہے، اس میں بھی شبہ نہیں لوگوں کی امیدوں کیلیے بڑے فیصلے ضروری ہیں حکومت
میں ہزار خامیاں ہوں لیکن کیا یہ ملک شریف خاندان یا بھٹو خاندان کے بچوں کے حوالے کرسکتے ہیں؟ کیا عمران خان کے قد کا کیا ایک آدمی بھی اپوزیشن کے پاس ہے؟۔ انہو ںنے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے کیو نکہ ملک مزید انتشار برداشت نہیں کرسکتا ۔