چیئر مین نیب کا ریجنل بیوروز کی کارکردگی پر اظہاراطمینان

245

اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب کے آپریشنز اینڈ پراسیکیوشن ڈویژن کے علاوہ نیب کے تمام ریجنل بیوروز کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پراسیکیوشن ڈویژن
کی تشکیل نو کر تے ہوئے تجربہ کار قانونی مشیروں اور اسپیشل پراسیکیوٹرز کو شامل کیا گیا ہے ، عدالتوں میں نیب کی سز دلوانے کا مجموعی تناسب تقریبا 68.8 فیصد ہے ، نیب نے اب تک466ارب روپے بد عنوان عناصر سے بر آمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے ۔نیب انسداد بدعنوانی کاقومی ادارہ ہے جس کی کسی جماعت، گروپ یا فرد سے کوئی وابستگی نہیں ہے، نیب کی واحد وابستگی ریاست پاکستان سے ہے۔