جاپانی وزیراعظم ویت نام سے انڈونیشیا پہنچ گئے

532
جاپانی وزیراعظم ویت نام سے انڈونیشیا پہنچ گئے

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا ویتنام کے دورے کے بعد انڈونیشیا پہنچ گئے، جہاں انہوں نے صدر جوکو ودودو سے ملاقات کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سربراہ ملاقات میں سوگا کا کہنا تھا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے رکن کی حیثیت سے انڈونیشیاٹوکیو کا تزویراتی شراکت دار ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ و دفاع کی جلد ملاقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے انڈونیشیا کو دفاعی آلات فراہم کرنے کا عندیہ دیا۔