آذری اور آرمینی وزرائے خارجہ کو دورے کی امریکی دعوت

439
آذری اور آرمینی وزرائے خارجہ کو دورے کی امریکی دعوت

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آذربائیجان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ کو واشنگٹن آنے کی دعوت دے دی۔ خبر رساں اداروںکے مطابق امریکی وزیر خارجہ پہلے آذری وزیر خارجہ جیہون بائراموف اور بعد میں آرمینی وزیر خارجہ زہراب ناتساکان یان سے ملاقات کریں گے۔ اس سلسلے میں فریقین کو سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی پیش کش بھی کی گئی تھی، تاہم اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ دوسری جانب ترک اسپیکر اسمبلی مصطفی شین توپ نے کہا کہ کاراباخ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں پر آرمینیا کا قبضہ ختم ہونے تک آذربائیجان کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ مصطفی شین توپ نے آذربائیجان کی قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30 برس سے جاری تنازع کو حل نہ کرنے کے باعث یورپی سلامتی و تعاون تنظیم کے منسک گروہ کا دماغ مفلوج ہوچکا ہے۔ آذری جوانوں کے ہاتھوں پسپا ہونے والی آرمینی فوج فرار ہوتے وقت وہاں کے شہریوں کو قتل کر رہی ہے۔ کاراباخ میں اب تک آرمینیا کے 772 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔