امارات کے اعلیٰ سطحی وفد کی اسرائیل آمدنیتن یاہو استقبال کے لیے ائرپورٹ پر موجود

178
مقبوضہ فلسطین: امریکی وزیر خزانہ اور اسرائیلی وزیراعظم کی موجودگی میں صہیونی اور اماراتی وزرائے مالیات معاہدے کی دستاویز کا تبادلہ کررہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا سرکاری وفد تل ابیب پہنچ گیا،جہاں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے خود کھڑے ہوکر استقبال کیا۔ وفد میں اماراتی وزیر مملکت برائے مالیاتی امور حمید طائر، وزیر معیشت عبید بن طوق اور وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون کے معاون برائے ثقافت عمر غباش شامل ہیں۔ اسرائیل کے دورے کا مقصد امارات اور صہیونی حکومت کے درمیان سرمایہ کاری، متبادل تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔