کورونا وائرس: دنیا بھر میں 11 لاکھ 22 ہزار سے زاید اموات

244

نیو یارک (آن لائن) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 6 لاکھ 48 ہزار527 افراد متاثر اور11 لاکھ 22 ہزار 992 ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد3 کروڑ 3 لاکھ 53 ہزار 352 ہو گئی ہے اور 91 لاکھ 72 ہزار 183 فعالکیسز ہیں۔ امریکا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 222 تک پہنچ گئی‘ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 84 لاکھ 56 ہزار 653 ہو گئی ہے۔ بھارت دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار سے زاید ہو گئی جبکہ 75 لاکھ 94 ہزار سے زاید افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔