بلاول پی ڈی ایم کے کوئٹہ کے جلسے میں شرکت کرینگے

199

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کوئٹہ کے جلسے میں شرکت اور خطاب کریں گے، پیپلز پارٹی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق بلاول زرداری کی کوئٹہ جلسے میں شرکت نہ کرنے کی خبریں جعلی ہیں، مخالفین جعلی خبریں پھیلا کر جیالوں کو جلسہ عام میں شرکت کرنے سے روک نہیں سکتے۔ پی ڈی ایم کوئٹہ کا جلسہ تاریخی اور ریکارڈ ساز ہوگا، پی ڈی ایم جلسوں اور چیئرمین بلاول کی سیاست نے جعلی حکومت کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کردیا۔