زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی،شاندار استقبال

141

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) پاکستان سے سیریز کے لیے زمبابوے کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی جہاں پی سی حکام نے ٹیم کا استقبال کیا۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم اتحاد ائرلائن کی پرواز EK-612کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا اور سخت سیکورٹی میں ٹیم کو اسلام آباد کے ہوٹل میں پہنچایا گیا، زمبابوے کرکٹ ٹیم کو کورونا ٹیسٹ کے بعد ایس او پی کے مطابق تقریبا ایک ہفتے تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔دورہ پاکستان کے دوران زمبابوے کی ٹیم 3ون ڈے میچز کھیلے گی، پہلا ون ڈے میچ 30اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے یکم نومبر جب کہ تیسرا اور آخری میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔