وفاقی وزیر خسرو بختیار کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

190

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور غلام اعظم قنبرانی پرمشتمل ڈویژن بینچ نے نیب انکوائری مکمل ہونے تک وفاقی وزیر خسرو بختیار کو کام سے روکنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواست گزار احسن عابدکے وکیل نے کہاکہ خسرو بختیار کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کی انکوائری زیر التوا ہے،یہ وزیر شوگر مافیا اور آٹا مافیا کا بھی سرگرم حصہ ہے،عدالت نے کہاکہ سیاسی تقریر نہیں بلکہ قانون بتائیں انکوائری کیا ہے قانون کیا کہتا ہے،جس پر وکیل نے کہاکہ خسرو بختیار ایک ڈی جی سے دوسرے ڈی جی کو انکوائری تبدیل کرا دیتے ہیں، مجھے پٹشنر کے طور پر تھریٹ کر رہے ہیں اور درج شکایت واپس لینے کا دباؤ ڈالا جا رہا یے،عدالت نے استفسارکیاکہ شوگر انکوائری سے آپ کا کیا تعلق ہے؟جس پردرخواست گزار وکیل نے کہاکہ میں شوگر ملز کے کیس میں بھی پارٹی تھا،عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل کے بعددرخواست کے قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔