کوٹ لکھپت جیل پہنچتے ہی شہباز شریف کی طبیعت بگڑ گئی

149

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈ ر میاں شہبازشریف کی کوٹ لکھپت جیل پہنچتے ہی طبیعت بگڑ گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جیل میں طبیعت بگڑنے کے باعث کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف کا بلڈ پریشر بڑھ گیاہے۔شہبازشریف کا شوگر لیول چیک کروایا جا رہا ہے۔ شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا جا رہا ہے۔اسی طرح شہبازشریف کو بی کلاس میں رکھا جائے گا، شہبازشریف کو اخبار، کرسی، میز اور میٹرس مہیا کردیا گیا ہے۔