ڈاکٹر شاہد شوکت کی یونیورسٹی کیلیے پچاس سالہ خدمات ہیں‘جامعہ کراچی

414

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف انوائرمنٹل اسٹڈیز سے وابستہ ڈاکٹر سید شاہد شوکت کی تحقیقی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے گوگل نے اپنی حالیہ انٹرنیشنل رینکنگ میں نیماٹو لوجی میں پانچویں اور میتھمیٹکل ایکولوجی میں ساتویں نمبر پر شامل کر لیا ہے جو عالمی سطح پر پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر سید شاہد شوکت کی جامعہ کراچی میں درس وتدریس اور تحقیق کے ضمن میں پچاس سالہ خدمات ہیں , انکی کئی کتابیں اور پانچ سو سے زائد تحقیقی مقالے ملکی اور غیر ملکی ریسرچ جرنلز میں شائع ہو چکے ہیں۔ڈاکٹرسید شاہد شوکت نے1968ء میں جامعہ کراچی سے بوٹنی میں ایم ایس سی کی اور 1973ء میں انگلینڈ کی یونیورسٹی آف ویلز سے فاریسٹری میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی1985ء میں کینیڈا کی یونیورسٹی آف ویسٹرن انٹاریوں سے میتھامیٹیکل ایکولوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔جامعہ کراچی میں50 سال درس وتدریس و تحقیق کی خدمات انجام دے کر 2006 میں ریٹائر ہوکر اب انسِیٹیوٹ آف انوئرمنٹل اسٹڈیز میں اپنی تحقیقی و تدریسی خدمات اور تجربہ نئی نسل کو منتقل کر رہے ہیں۔