اورنگی میں پلاسٹک کے گودام میں آگ لگنے سے سامان خاکستر

170

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن میں دو منزلہ عمارت کی دوسری منزل پرواقع پلاسٹک کے گودام میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ،فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹائون البدرچوک کے قریب دو منزلہ عمارت کی دوسری منزل پرواقعے پلاسٹک کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی ،عمارت میں آگ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورفوری طور پر گودام میں کام کرنے والے افراد کو عمارت سے نکال کر محفوظ مقام پرمنتقل کیا اورفائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا جس پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری آگ پرقابو پانے کی کوششیں شروع کردی اورفائربریگیڈ کے عملے نے کچھ دیرمیں ہی آگ پر قابو پا لیا اور کولنگ کا عمل شروع کردیا فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کا اندازہ نہیں ہو سکا ہے۔