سٹی وارڈنز پر مشتمل اینٹی انکروچمنٹ فورس قائم

55

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی( کے ایم سی) کے سٹی وارڈنز سے اہم کام لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سٹی وارڈنزپر مشتمل اینٹی انکروچمنٹ فورس اور چارجڈ پارکنگ فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔سٹی وارڈنز اینٹی انکروچمنٹ کے عملے کے ساتھ فرائض انجام دیں گے، ابتدائی طور پراینٹی انکروچمنٹ کے لیے 100 اور چارجڈ پارپارکنگ کے لیے بھی 100 سٹی وارڈنز تعینات کیے جارہے ہیں، فٹ پاتھوں سے تجاوزات ہٹانے کے لیے سٹی وارڈنز کو تعینات کیا جائے گا۔اس بات کا فیصلہ ایڈمنسٹریٹر افتخار علی شالوانی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔